ژوب، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا لاشیں شاہراہ پر رکھ کر احتجاج

ژوب(قدرت روزنامہ)کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا ژوب میں کارروائی کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کو ژوب قومی شاہراہ پررکھ کر احتجاجاََ قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردیا . گزشتہ روز کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ژوب کے علاقے کلی شہاب زئی میں گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران فائرنگ کرکے 4افراد قتل اور دو کو زخمی کردیا،بعدازاں لواحقین نے مقتولین کی لاشوں کو ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجاََ شاہراہ بند کردی جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں .

دوسری جانب انتظامی حکام مذاکرات کیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی . سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی میں شریف خان،نواب خان،انور خان،احوال خان قتل جبکہ حیدر خان اور حسن کو زخمی کیاگیاہے .

. .

متعلقہ خبریں