(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں .
وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق روسی صدر کی دعوت پر وزیراعظم آج سرکاری دورے پر ماسکو جائیں گے .
اعلامیے کے مطابق 2 روزہ دورہ روس پر اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگا .
اعلامیے کے مطابق صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات اس دورے کا اہم ترین جزو ہے .
دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں اسلاموفوبیا، افغانستان کی صورتحال اور پاک روس تجارتی تعلقات خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت ہوگی .
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اس دوران روس کے نائب وزیراعظم، سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملیں گے .
اعلامیے مے مطابق عمران خان اس موقع پر ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد اور اسلامک سینٹر کا دورہ بھی کریں گے .
اعلامیے کے مطابق عمران خان 2 دہائیوں کے بعد روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں .
. .