اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخوا15 فیصد بڑھادی ،وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤ نس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا .
تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا،پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے .
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخوا15 فیصد بڑھادی گئی ہے .
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طے ہو گیا جس کے بعد وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا .
گریڈ 1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا،پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاونس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے . وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا .
. .