میں نے اسے کہا تھا کہ برقع پہنو ، سراج الحق نے کس خاتون کا آصف زرداری سے تعارف کروایا تو انہوںنے آگے سے یہ بات کی

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور
میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی . اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا .

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے رہنماؤں کا تعارف کرواتے ہوئے رخسانہ بنگش کا بھی تعارف کروایا، سراج الحق نے رخسانہ بنگش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں جانتے ہیں . جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نےاس کو کہا تھا برقعہ پہن، زرداری کےجواب پر محفل میں قہقہے لگ گئے . ملاقات کے دوران سراج الحق نے اپنی قید کے دوران کا واقعہ بھی سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پشاورجیل میں پیپلز پارٹی کے وزیر جیل خانہ جات قمر عباس ملنے آئے . سراج الحق نے کہا کہ جب میں جیل کےدورے پر گیا تو وہ جیل کے اسی کمرے میں قید تھے . آصف زرداری نے سراج الحق سے سندھی میں بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ اپنے شوق سے عدم اعتماد نہیں لارہے، ان پر چھوڑدیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں