نئے پاکستان کے بعد اب نئی دنیا،عمران خان تیسری عالمی جنگ کی افتتاح کرنے ماسکو پہنچے،نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے پاکستان کے بعد اب نئی دنیا . عمران خان تیسری عالمی جنگ کی افتتاح کرنے ماسکو پہنچے اور روس نے یوکرین پہ چڑھائی کر دی فوجی حملہ کرنے کا تجربہ حاصل کر کے واپسی پہ ممکن ہے ہم پہ بھی چڑھائی کر دے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل کو اداروں نے بارکھان سے جبری طور پہ اغوا کیا ہے جو قابلِ مذمت فعل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ریاستی ہتھکنڈوں سے خوف و حراس پھیل سکتی ہے ، مارواے قانون اغوا اور قتل حالات کی بگاڑ میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں .

ان کی رہائی فوری عمل میں لائی جائے .

. .

متعلقہ خبریں