اپنے تمام گلے شکوے دور کریں، پی ٹی آئی وزراء جہانگیر ترین کو منانے کے لیے متحرک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر شیخ رشید کی تجویز کے بعد وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کو منانے کی باضابطہ کوششیں شروع کردیں اوروزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات ٹھیک کروانے کیلئے پارٹی کے مرکزی رہنما متحرک ہو گئے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین سے مفاہمت کے لیے اہم شخصیات کو ٹاسک دے دیا گیا ہے اور ان سے پنجاب کی اہم شخصیت کا رابطہ بھی ہوا ہے .


ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام گلے شکوے دور کریں . بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین سے تین وفاقی وزرا کا بھی رابطہ ہوا ہے، اہم شخصیت اور وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کی ون آن ون ملاقات کروانے کیلئے بھی کوشش جاری ہیں .

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین سے بات کی جائے تو وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے .

ن لیگ اگر 14 سال بعد ق لیگ کی طرف جا سکتی ہے تو ترین اور عمران خان تو سالوں سے دوست ہیں.میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےایک سوا ل کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہا کہ جہانگیر ترین سے 5،6 سال سے میری ملاقات نہیں ہوئی وہ اچھے آدمی ہیں، ایم کیو ایم اور ق لیگ ہماری اتحادی ہے میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ اگر جہانگیر ترین سے بات کی جائے تو وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے ان سے بات کرنے میں کوئی ہرج نہیں ،سیاست دان کبھی دروازے بند نہیں کرتا، ن لیگ اگر 14 سال بعد ق لیگ کی طرف جا سکتی ہے تو ترین اور عمران خان تو سالوں سے دوست ہیں .
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے بھی یہ بیان دینا شروع کر دئیے ہیں کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور کبھی عمران خان کے خلاف نہیں جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں