22۔2۔22 انوکھی تاریخ کو 2 بج کر 22 منٹ پر کمرہ نمبر 2 میں ہوئی بچے کی پیدائش، دلچسپ حقائق

(قدرت روزنامہ)22 فروری 2022 کو ایک بچی 2 بج کر 22 منٹ پر کمرہ نمبر 2 میں پیدا ہوئی جس کو میرکل بے بی یعنی معجزاتی بچی کا نام دیا جا رہا ہے . یہ بچی نارتھ کیرولائنا کے شہر برلنگٹن میں پیدا ہوا .

بچی کے والدین البری اور ہانک سپیئر بھی حیران ہیں کہ ان کی بچی ایک انوکھی تاریخ پر انوکھے وقت پر پیدا ہوئی . بچی کا وزن ساڑھے ساتھ پاؤنڈ ہے . ڈاکٹر بھی بچی کی پیدائش پر حیران ہیں . کیونکہ 2018 میں بچی کی والدہ کو اووری کے شدید مسائل تھے . جس کا 2 سال تک علاج چلتا رہا اور 2020 میں یہ خاتون نارمل ہوگئیں تھیں . جس کے بعد حمل ٹہرنا ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن خدا نے ان کو بچی سے نوازا . سوشل میڈیا پر بے بی میریکل بہت مشہور ہورہی ہے . ہر جگہ ہیش ٹیگ 22 فروری ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں