یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے؟مریم کا سوال

(قدرت روزنامہ)مریم نواز نے حکومت سے سوال کیا ہےکہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے؟

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی اسٹوڈنس کی مشکلات کی جانب توجہ دلائی ہے .

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وزیر اعظم سے مدد کی اپیل

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالبہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی .

یوکرین میں اس وقت پھنسے پاکستانی اسٹوڈنٹس شدید مشکلات کا شکارہیں ، 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں، کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں .

طلباء کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے اور وہ شہر سے باہر نہیں جا سکتے .

طلباء نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایمبیسی کی طرف سے جھوٹ بولا جا رہا ہے ہمیں یہاں سے نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا .

ایک طالب علم ، گلریز ہمایوں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے بھوکے پیاسے میٹرو اسٹیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم سے تعاون کیا جائے .

دوسری جانب شیری رحمان نے بھی حکومت پاکستان سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی باحفاظت واپسی کی اپیل کردی .

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں .

انہوں نے کہاکہ 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت واپسی کو کو یقینی بنائے .

. .

متعلقہ خبریں