نوازشریف،جہانگیرترین نااہلی کامعاملہ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات چیلنج کردیے .  

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے .

دائر اپیل میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا گیا کہ درخواست پر لگائے گئے اعتراضات بلا جواز ہیں .  آرٹیکل 62 ون ایف کے حوالے سپریم کورٹ کے کئی فیصلے موجود ہیں .

سپریم کورٹ بار کا اپیل میں مؤقف ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق تاحیات سے نا اہلی ہوجاتی ہے .  سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں .

اپیل میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے ہیں کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے لیے کورٹ آف لاء کا ڈکلیئریشن ہونا چاہیے .

سپریم کورٹ بار نے عدالت سے اپیل میں استدعا کی کہ اعتراضات ختم کرکے آئینی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے .

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں