پنجاب کی وزارت اعلیٰ دیں ، مسلم لیگ (ق) نے آصف زرداری کے سامنے مطالبات پیش کر دیے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے میں  مسلم لیگ (ق) نے اپنے مطالبات آصف علی زرداری کےسامنے رکھ دیے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق)  نے آصف علی زرداری کو چارٹر ڈیمانڈ دے دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر  بات نہیں ہو گی ، مطالبات کی منظوری پر مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کی جائے گی .

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق )نے فوری نئے انتخابات کی مخالفت کر دی ، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ضروری ہوا تو قومی اسمبلی کے انتخابات کرا دیے جائیں ، صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہئے .

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے  کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی شرائط سے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا ہے  جس پر  مسلم لیگ (ن) کے قائد اہم رہنماوں سے مشاورت شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں