جہانگیر ترین کس سیاسی جماعت کا حصہ ہیں؟ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہےکہ جہانگیر تحریک انصاف میں ہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے رابطوں پر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے لیے کوئی پریشانی کی بات نہیں، ہم بھی رابطے کریں گے،یہ نہیں ہوسکتا ہم گھر میں بیٹھے رہیں۔انہوں نے کہا جہانگیر ترین ہماری پارٹی میں ہیں، کسی سے رابطہ کرنا کوئی بری بات نہیں تاہم اب اپوزیشن کی سیاست مکمل دفن ہوگی۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے رابطوں میں تیزی کردی ہے،
حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے گھر پر اہم سیاسی بیٹھک ہوئی جس میں سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شرکت کی تھی۔لاہور میں اپوزیشن کے بڑے کھلاڑی زرداری، فضل الرحمان اور شہباز کی ملاقات میں پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی۔