آئندہ ماہ سے ائیر لائن کا یورپی یونین ممالک میں آپریشن بحال ہونے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹیو افسر ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایوی ایشن آڈیٹر کی کلیئرنس کے بعد آئندہ ماہ سے ائیر لائن کا یورپی یونین ممالک میں آپریشن بحال ہونے کا امکان ہے . نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے بتایا کہ ’انٹرنیشنل آڈیٹر ممکنہ طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کا آڈٹ آئندہ تک مکمل کرلیں گے، ہمیں امید ہے کہ آڈٹ کی روشنی میں پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی .


انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے اس ماہ کے اختتام یا آئندہ ماہ کے آغاز میں بین الاقوامی سیفٹی گروپس بھی پاکستان کا دورہ کریں گے .

ارشد ملک نے کہا کہ جن لوگوں نے پی آئی اے کے پائلٹس کے خلاف تحقیقات کی تھی اور ان میں سے سیکڑوں کے لائسنس کومشکوک قرار دیا تھا وہ پی آئی اے پر یورپی یونین کی پابندی کے ذمہ دار ہیں اور اس سے قومی ائیر لائن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،سی ای او نے قومی ایئر لائن کے بارے میں سی اے اے کی ترجیحات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے شکایت کی کہ حکام ’پی آئی اے کو ترجیح نہیں دیتے،ان کا کہنا تھا کہ ’ خلیجی ممالک بھی ہمیں سلاٹ نہیں دیتے جس کی وجہ سے ہمیں دوسرے مقامات تلاش کرنے پڑتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ’ہم نے 22 سال بعد شام کے دارالحکومت دمشق کے علاوہ ملائیشیا اور عراق میں بھی پروازیں شروع کی ہیں،بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے آذربائیجان کے درالحکومت باکو میں بھی آپریشن شروع کیا جائے گا جبکہ پہلی آسٹریلیا کی براہِ راست پرواز کی تیاری بھی جاری ہے .

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہانگ کانگ میں براہِ راست آپریشن پر بھی کام شروع کرچکا ہے . گزشتہ ماہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (اے ای ایس ای) کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دینے سے قبل جانچ پڑتال کریں گے . قبل ازیں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس ای) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹرک کے کی جانب سے ارشد ملک کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان اگرچہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے حفاظتی خدشات کو دور کرنے میں کامیاب رہا ہے لیکن یہ اٴْس عمل کا صرف ایک حصہ ہے جس کے تحت پاکستانی ایئر لائنز پر لگائی گئیں پابندیاں ختم کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں