نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا . نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہوگا . بجلی صارفین کو کمی کا ایک سال کیلئے 6 ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا . کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا . دوسری جانب دوسری جانب ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ایک بار پھر قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیاجس سے قیمت180روپے فی کلو تک پہنچ گئی . ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق 10روپے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت2110روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت اور 8080روپے تک پہنچ گئی،گلگت بلتستان میں فی کلوقیمت200روپے،گھریلو سلنڈر2350روپے اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 9000روپے تک پہنچ گئی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے بجلی 7 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی . تفصیلات کے مطابق بجلی مالی سال 21 کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کرنے کی منظوری دی گئی .
متعلقہ خبریں