ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد سے تجاوز کرگئی

(قدرت روزنامہ)مہنگائی   کا بڑھتا طوفان ،ادارہ شماریات  نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق  ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.03 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.20 فیصد پر پہنچ گئی . ادارہ شماریات کی جانب سے جاری  کی گئی رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.03 فیصد کا اضافہ جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.20 فیصد پر پہنچ گئی،ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 172 روپے 11پیسے کا اضافہ  ہوا،رواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 4 روپے 56 پیسے فی کلو ، انڈے فی درجن 6 روپے مہنگے ہو ئے، ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے 64 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  رواں ہفتے گندم کے 20 کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے 3 روپے ،چینی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی کلو تک کا اضافہ ہوا جس سے چینی کی فی کلو اوسط قیمت 105 روپے 24 پیسے ہو گئی .

ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کاڈبہ 19 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 6 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے 40 پیسے کمی ہوئی  جبکہ  جولائی کے آخری ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں