امیتابھ بچن کے نواسے اور شاہ رخ خان کی بیٹی۔۔۔پڑوسی ملک سے بڑی خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن
کے نواسے اگستیہ نندا شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم ’دی آرچیز‘میں اپنی فنی سفر کا آغاز کر سکتے ہیں . بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سہانا خان اور اگستیہ نندا کو کچھ دن پہلے فلمساز زویا اختر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا .

اس کے بعد سے دونوں کے ڈیبیو کی خبریں زوروں پر ہیں . بتایا گیا ہے کہ زویا اختر 'دی آرچیز' کے نام سے فلم بنا رہی ہیں . امیتا بھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، وہ فلم میں آرچی کے کردار میں نظر آئیں گے اور اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی نظر آئیں گی . رپورٹ کے مطابق اگستیہ نندا اور سہانا خان کے علاوہ کھچ غیر فلمی پس منظر کے بچے بھی فلم ’دی آرچی ‘میں کردار ادا رکریں گے .

. .

متعلقہ خبریں