ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں لیکن اسے کبھی بھی کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیئے .


وزیر اعظم نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا تو ہم نے دکھایا کہ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں ، مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے ، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دیں گی اور غالب آئیں گی .

قبل ازیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے ، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا .

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مار گرائے تھے اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا ، مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سے ہی کامیابی ملتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں