لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کا چیمپئن بن گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی .

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اَسی رنز بنائے جس سے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف ملا، اننگز کے آخر ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے دھواں دھار بیٹنگ کی .

ملتان سلطانز کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، شان مسعود 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان کو محمد حفیظ نے چلتا کیا، عامر عظمت 6 اور آصف آفریدی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، ریلے روسو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر حفیظ کی بال پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے . ٹم ڈیوڈ بھی 17 بولوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے .

بعد ازاں سلطانز کے خوش دل شاہ 33 رنز اور ڈیوڈ ویلے بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ ہوگئے .

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز کا فائنل میچ میں ٹاس جیت کر آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے، لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کامران غلام اور محمد حفیظ نے لڑکھڑاتی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی .

بعد ازاں کامران غلام بھی 15 رنز بنا کر آصف آفریدی کا شکار بن گئے تاہم محمد حفیظ نے ذمے دارانہ اننگز کھیلی اور 46 بولوں پر 69 رنز بنا کر نمایاں رہے . پہلی اننگز کے آخر میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویئس نے جارحانہ بیٹنگ کی، ویئس صرف 8 بولوں پر 28 رنز جبکہ ہیری 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے . اس طرح مقررہ 20 اوورز میں قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا .

ملتان سلطانز کے آصف آفریدی نے 3 جبکہ ڈیوڈ ویلے اور شاہ نواز داہانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا .

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی تھی . قلندرز نے فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو شامل کیا جبکہ سلطانز کے لیے جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کھلایا .

اسکواڈ ملتان سلطانز

محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، عامر عظمت، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلے، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہ نواز داہانی

اسکواڈ لاہور قلندرز

شاہین شاہ آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ہیری بروک، ذیشان اشرف، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویئس، حارث رؤف، زمان خان

. .

متعلقہ خبریں