حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ذخیرہ اندوزوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریکارڈ مرتب کرنے کا کہہ دیا گیا . ذرائع کے مطابق منافع خور رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزی کی منصوبہ بندی شروع کر کے مارکیٹ سے خریداری شروع کر دیتے ہیں تاہم حکومت نے ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امسال حکمت

عملی کے تحت متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں .

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر سپیشل برانچ کے ذریعے بڑے ڈیلرز اورہول سیل ڈیلرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور ان کی جانب سے ملوں سے چینی ، گھی ، آئل ، بیسن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کے حوالے سے باضابطہ ریکارڈ مرتب کیا جائے گا . حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سخت مانیٹرنگ کا نظام لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی سامنے لائی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں