اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ اور سابق انگلش کرکٹر این پونٹ کی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی . پی ایس ایل کا میلا 27 جنوری سے کراچی میں سجا تھا، اور گزشتہ شب اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا .
انہوں نے 25 جنوری کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرے گی، کون میرے ساتھ ہے؟
LAHORE CHAMPIONS!!!!!!! #KnowYourCricket. @lahoreqalandars the #HBLPSL7 winners. Unlucky @MultanSultans after dominating the league stages. But Lahore got it 'right on the night' that counted. Feel so happy for them after years of shocking #HBLPSL disappointments. #DamaDamMast https://t.co/VjuaUhlgFK
— Ian Pont 🇬🇧 (@Ponty100mph) February 27, 2022
این پونٹ کے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کہے گئے الفاظ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے سچ کر دکھائے . سابق کرکٹر نے مہینہ پہلے کیے گئے ٹوئٹ کو قلندرز کی فتح کے بعد دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت پر مبارکباد دی .
انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد حیران کُن فتح اپنے نام کی، ملتان سلطانز کیلئے مسلسل فتح کے بعد فائنل میں شکست مایوس کُن ہے .