وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے . ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک افغان بارڈر،لائن آف کنٹرول کی صورتحال،روس اور یورکرین کی کشیدگی، وزیر اعظم کا دورہ روس اور اسکے اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی .

قومی سلامتی اور امن و استحکام سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ برسلز پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا . ذرائع کا کہناہے کہ ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ

و آپریشنل امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی . ملاقات کے دوران بلوچستان اورسابق فاٹا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا . وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ کسی کو ملک میں بدامنی پھیلانے دینگے نہ ہی امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں