دنیامیں تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کا قوم سے خطاب، کہا دنیامیں تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے اہم خطاب کیا جا رہا ہے .

قومی میڈیا پر نشر ہونے والے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں تیزی سےصورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کےدورکیے،چین اورروس میں زبردست بات چیت ہوئی .
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوئے، چین اور روس کا اہم دورہ کیا ملک کو عزت ملی، مستقبل میں میرے دوروں کے اچھے نتائج نکلیں گے . وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، روس کا دورہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی ہے .

روس کے پاس دنیا کے 30 فیصد گیس کے ذخائر ہیں، مستقبل میں ہمارے ذخائر کم ہوں گے تو روس کی گیس کی ضرورت پڑے گی .

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے والدین غلام ہندوستان میں پیداہوئے، میں ایک آزادملک میں پیداہوا،ہمیشہ سےخواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو . دہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،ہمیشہ کہادہشتگردی کےخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا،سابقہ جمہوری حکومتوں میں400سےزائدڈرون حملےہوئے،سابقہ حکومتوں نےڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا،آصف زرداری نےکہاڈرون حملوں میں جانی ومالی نقصان سےہمیں فرق نہیں پڑتا،جن حکمرانوں کےپیسےباہرہوں انہیں ملکی مفادسےغرض نہیں ہوتی،جن کےپیسےباہرپڑےہوں ،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں .

. .

متعلقہ خبریں