عمران خان نے مسلمانوں کیلئے آواز اُٹھائی ان سے ملنا چاہتا ہوں، کس اسلامی ریاست کے سربراہ نے خواہش کا اظہار کر دیا؟

رتو ڈیرو(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ دورہ روس کے دوران چیچنیا کے صدر کی کال آئی جنہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کا کہا . رتوڈیرو میں پی ٹی آئی کے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیچنیا کے صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان نے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی ، ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں .

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سچا لیڈر ہے ، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے ، ہم تمام ممالک سے دوستی چاہتے ہیں ،شاہ محمود قریشی نے ساری دنیا سے عزت سے بات کی ، وزیر اعظم نے بلا اٹھا لیا ہے ، عمران خان نے غلامی کی زنجیر توڑ دی ہے ، عمران خان شام کو خطاب کر کے اہم علان کرینگے .

. .

متعلقہ خبریں