وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،پہلے 7 ماہ میں ترسیلات زر 9.1 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،ملکی برآمدات 27.4 فیصد اضافے سے 17.7 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں . رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 55.1 فیصد اضافے سے 42.8 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 11.6 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوربراہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 11.3 فیصد اضافے سے 1.16 ارب ڈالر رہی .


رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 958.3 ملین ڈالر ہو گئی جبکہ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1817.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی . رپورٹ کے مطاقب زرمبادلہ ذخائر فروری کے تیسرے ہفتے تک 22.99 ارب ڈالر ہوگئے،اسٹیٹ بینک 16 ارب 58 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.40 ارب ڈالر رہے،ڈالر کی شرح تبادلہ 176.16 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، چھ ماہ میں ٹیکس ریونیو 30.3 فیصد اضافے سے 3351 ارب روپے رہا، رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر میں نان ٹیکس آمدنی 14.6 فیصد کمی سے 764.9 ارب رہی جبکہ جولائی تا دسمبر تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 566.3 ارب روپے منظورکئے گئے ،جولائی سے دسمبر تک مالیاتی خسارہ بڑھ کر 1371 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ، پہلے 7 ماہ میں زرعی قرضے 3.4 فیصد اضافے سے 740.3 ارب روپے کی سطح پر رہے ، جنوری میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی .

رپورٹ کے مطابق پہلے 7 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو دسمبر میں 6.4 فیصد تک رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے دسمبر کے دوران 7.4 فیصد تک رہی ، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار 132 پوائنٹس تک پہنچ گیا .

. .

متعلقہ خبریں