محمد حفیظ نے پی ایس ایل 7 فائنل میں انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق کپتان محمد حفیظ کا شمار پاکستان کے اب تک کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے . اگرچہ تجربہ کار کرکٹر نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم فرنچائز کرکٹ میں ان کی کارکردگی اب بھی نمایاں ہے .

اتوار کے روز پی ایس ایل 7 کے فائنل میں دائیں ہاتھ کے بلے باز ٹی ٹونٹی کی تاریخ کے معمر ترین کھلاڑی بن گئے جنہوں نے فائنل میں نصف سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کے لیے دو اہم وکٹیں حاصل کیں .

حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حفیظ نے گرینڈ فائنل میں 46 گیندوں پر 69 رنز بنائے . ان کی شاندار نصف سنچری میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا .

محمد حفیظ جنہیں ملتان سلطانز کے خلاف آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا، نے بیٹنگ پاور پلے میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور عامر عظمت کی اہم وکٹیں حاصل کیں .

حفیظ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دوسری ایلیمینیٹر جیت میں بھی قلندرز کے لیے اپنا کردار ادا کیا تھا . مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ 7 میں حفیظ نے 13 اننگز میں 29.36 کی اوسط اور 128.68 کے سٹرائیک ریٹ سے 323 رنز بنائے جبکہ انہوں نے اپنا برقرار رکھا . دائیں ہاتھ کے آف سپنر نے اپنی 8 اننگز میں 19.66 کی اوسط سے 6 وکٹیں بھی حاصل کیں . لاہور قلندرز کا پی ایس ایل ٹرافی کا طویل انتظار ختم ہو گیا جب اس نے ایڈیشن کی مضبوط ترین ٹیم ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے دی . لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 180 رنز بنائے جبکہ سلطانز کو 138 رنز تک محدود رکھا .

. .

متعلقہ خبریں