ریلیف پیکیج پرآئی ایم ایف کو اعتماد میں لیکر ہی فیصلہ کیا گیا ترجمان وزارت خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ریلیف پیکیج پر250 ارب ا خراجات ،پورے کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب، ترجمان وزارت خزانہ کاکہناہےکہ پیٹرول بجلی قیمتوں میں کمی سے بجٹ خسارے میں اضافہ نہیں ہوگا،IMF کواعتماد میں لیکر ہی فیصلہ کیا،چار مختلف طریقوں سےآمدن میں اضافہ، اخراجات میں کمی سے پورا کریں گے . وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپےفی لیٹر کمی ، بجلی کی فی یونٹ 5روپے کمی سمیت بجٹ تک اعلان کیے گئے ریلیف پیکیج پر250ارب روپے کےا خراجات آئیں گے اور اس بجٹ کو پورا کرنے کےلیے لائحہ عمل مرتب کر لیاگیا ہے، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی

کی خبر کے مطابق وزارت خزانہ ترجمان مزمل اسلم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اڑھائی سو ارب روپے سے بجٹ خسارہ میں اضافہ نہیں ہوگابلکہ اس کو چار مختلف طریقوں سےآمدن میں اضافے اور اخراجات میں کمی کرکے پورا کرنے کےلیے لائحہ عمل مرتب کیا گیاہے، انہوں نے بتایا کہ منی بجٹ میں ساڑھے تین سو ارب روپے کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا گیا وہاں سے بھی رقم لی جائے گی، دوسرا اقتصادی شرح نمو ( جی ڈی پی ) میں بھی اضافہ ہوا ہےاور اس سے بھی جگہ مل گئی ہے ،کچھ ترقیاتی اخراجات میں بھی کٹوتی کی جائے گی اور منافع والی حکومتی کمپنیوں سے ڈیویڈنڈ حاصل کر یں گے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کورونا سے نمٹنے کےلیے جو ایک ارب 40کروڑ روپے کے فنڈز دیئے ہیں وہاں سے جو رقم بچ گئی ہے وہ اس مد میں پوری کی جائیگی .

مزمل اسلم نے کہا کہ اس سے بجٹ خسارہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو تحفظات نہیں ہوں گے کیونکہ بجٹ خسارہ نہیں بڑھ رہا، آئی ایم ایف کو بجٹ خسارے پر مسئلہ ہوتا ہے لیکن بجٹ خسارہ نہیں بڑھے گا . آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو یقیناً اعتماد میں لے کر ہی ایسا کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں