تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حکمت عملی طے کرلی . مارچ کے پہلے ہفتے میں اپوزیشن کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کی بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیاجائے گا . اجلاس بلانیکافیصلہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے کیا ہے اوراجلاس بلانے کی ریکوزیشن کی تاریخ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد دی جائیگی . اسپیکر یا حکومت کی طرف سے او آئی سی وزرائے

خارجہ اجلاس کی تیاریوں سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا . قومی اسمبلی ہال میں چند عرصہ قبل ہی بین الاقوامی کانفرنس ہوئی،اس لئے تیاریاں پہلے سے مکمل ہیں، اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ہال اگر بوجہ دستیاب نہ ہو تو بھی سینیٹ ہال میں قومی اسمبلی اجلاس منعقد ہوسکتا ہے . اگر قومی اسمبلی یا سینیٹ دونوں ہال دستیاب نہ بھی ہوں تو کنونشن سینٹر سمیت دیگر کئی مقامات پر قومی اسمبلی اجلاس بلایا جاسکتا ہے . ذرائع حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے بعد سپیکر کو اجلاس بلانا لازمی ہے . اجلاس بلانے کے ساتھ ہی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں