اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فروری 2022ء کے دوران مہنگائی میں 1.15فیصد اضافہ ہوگیا ،فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.24 تک پہنچ گئی . وفاقی ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق فروری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2022ء میں مہنگائی کی شرح 12.24فیصد ریکارڈ کیا گیا .
رپور ٹ کے مطابق جولائی تا فروری 2021ـ22ء میں مہنگائی کی شرح 10.54ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران ٹماٹر 191.72، چکن 11.61 اور سبزیاں 10.69فیصد مہنگی ہوئیں . رپورٹ کے مطابق پھل 7.32، مچھلی 3.31، دال چنا 2.88اور
ویجی ٹیبل گھی 2.68فیصد مہنگے ہوئے،موٹر فیول 4.24، واسنگ پاؤڈر 2.21 اورکلینک فیس میں 1.57فیصد اضافہ ہوا . رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل 2.27، بیسن 2، چاول 1.80اور گوشت 1.25فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں بجلی کے نرخ 7.76 اور لیکویفائیڈ ہائیڈروکاربن 3.16فیصد سستا ہوا . رپورٹ کے مطابق انڈے 11.82، آلو 9.68 اور پیاز 8.81فیصد سستا ہوا،مسالحہ جات 6.47، چینی 3.96، اور دال مونگ 0.74فیصد سستی ہوئی . رپورٹ کے مطابق ایک سال ٹماٹر 310 فیصد اور لیکویفائیڈ ہائیڈروکاربن 54.60فیصد مہنگا ہوا . ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں موٹر فیول 40فیصد اور چاول 11.89 فیصد مہنگے ہوئے . ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں خوردنی تیل 41.03 ، ویجی ٹیبل گھی 38.82 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دال مسور 38.42 ، سبزیاں 33.31 اور گوشت 23.64 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں دال مونگ 26، مسالحہ جات 14اور چینی 5.43فیصد سستی ہوئی .
. .