عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، شیخ رشید

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات نہ کرتے تو افواہیں جنم لیتیں، اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، عمران خان کی پوزیشن بہتر جبکہ اپوزیشن کی پوزیشن خراب ہے . انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں .


اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں .

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خود مرچکی ہے، اس وقت اپوزیشن کی پوزیشن خراب جبکہ عمران خان کی پوزیشن بہتر ہے . یاد رہے وزیراعظم عمرا ن خان آج لاہور کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم لاہور میں موجود ہونے کے باعث آج اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرنے ان کے گھر گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا .

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی . ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی . وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت کی قیادت چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کو بطور اتحادی اعتماد میں بھی لیں گے . وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء فواد چودھری، خسروبختیار، حماد اظہر، رزاق داؤد اور عامر ڈوگر و دیگر بھی تھے .

. .

متعلقہ خبریں