(قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان کو کچھ آداب سکھا دیے ہیں .
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے وزیر بتاتے ہیں کہ عدم اعتماد پر وزیرِ اعظم عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی .
سعید غنی نے کہا کہ تحریکِ عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی تو مطلب تحریکِ انصاف حکومت کا کام اتر چکا ہے، تحریکِ عدم اعتماد ضرور لائی جائے گی .
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے، ایمپائر کا سہارا تحریکِ انصاف لیتی ہے، پیپلز پارٹی نہیں .
وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب اسمبلی میں ہمارا جمہوری حملہ ہو گا تو وزیرِ ا عظم عمران خان کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا .
. .