دُولہا، دُلہن کیلئے حلف ختم نبوت ناگزیرقرار

لاہور (قدرت روزنامہ)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سرپرست مولاناعبدالرؤف ملک امیرپیرسلمان منیرناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان نائب اُمرامولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے)، پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،الشیخ محمدنعیم بادشاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دیگرفیصلوں کے ساتھ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کے تحت ویسٹ پاکستان رولزمیں ترمیم کی منظوری دی اس ترمیم سے نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کی شق شامل کرنے کافیصلہ کیاگیااورنکاح کے وقت دُولہا . دُلہن کوختم نبوت پرایمان کاحلف لازمی دیناہوگاکے فیصلے کابھرپورخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت کاترمیمی بل انتہائی خوش آئندقراردیتے کہاہے کہ نکاح فارم میں حلف ختم

نبوت کی شمولیت اوردُولہا .

دُلہن کیلئے حلف ختم نبوت ناگزیرہے اس اقدام سے جہاں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کومزیدقانونی تحفظ ملے گاوہاں پرمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے دجل وفریب کابھی خاطرخواہ خاتمہ ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں