کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، 6 کی حالت نازک ہے .

ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، جس میں ڈھائی سے تین کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا .

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا .

ریسکیو ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا .

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگی تھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو فوری طلب کرلیا گیا .

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں