حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کی گئی ہے .

ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.00 فی صد ہے . نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیزل پر سیلز ٹیکس 0.00فی صد کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح0.00 فیصد ہے . نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.00 فیصد کردی گئی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے سیلز ٹیکس

کی شرح صفر کی گئی ،حکومت نے یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10روپے کم کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں