کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان نے کہاہے کہ بی اے پی سیاسی صورتحال سے آگاہ اور مشاور ت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی،کسی بھی فرد یا رکن پارلیمنٹ کا بیان انفرادہے پارٹی کا بیانیہ نہیں . ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا .
جام کمال نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی موجودہ سیاسی معاملات سے پوری طرح آگاہ ہے اور پارٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی . ہم سینیٹ میں بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، قومی اسمبلی میں ہمارا حصہ ہے، خیبرپشتونخوامیں ہمارے ایم پی اے اور بلوچستان میں اکثریت ہے . بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہونے کے ناطے میں میڈیا، سیاسی جماعتوں اور دیگرسے یہ توقع ہے کہ وہ صرف ان بیانات کو پارٹی پالیسی سمجھیں جو مستند ہوں . کسی بھی فرد یا رکن پارلیمنٹ کے انفرادی بیان اور اقدامات ان کا اپنا ہوگا پارٹی کا بیانیہ نہیں ہوگا .
. .