لاہور(قدرت روزنامہ)کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا،گاڑیوں کی قیمتوں میں2لاکھ8ہزار سے 4لاکھ 75ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق کیا پیکانٹو ایم تی کی قیمت میں 2لاکھ 14ہزار روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت24لاکھ روپے ہو گئی ہے .
کیا پیکانٹو اے ٹی کی قیمت 2لاکھ 8ہزار روپے اضافے سے قیمت 25لاکھ روپے ہو گئی،کیا سپورٹیج الفا کی قیمت 2لاکھ 36ہزار روپے اضافہ سے 50لاکھ روپے تک پہنچ گئی .
کیا سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت میں 2لاکھ بارہ 12روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 60لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے . سٹونک ایکس پلس کی قیمت میں 4لاکھ 75ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 44لاکھ 50ہزار روپے ہو گئی . نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے کردیا گیا .
. .