تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے،اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ،ن لیگ پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں ،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے . میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے انفرادی پور پر رابطہ کیا تو ادارے نے اس کا نوٹس لیا،تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے .

انہوںنے کہاکہ حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی،جب

وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا . انہوںنے کہاکہ ہمارا فوکس ہے کہ خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے، ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہتے . انہوںنے کہاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،اپوزیشن جماعتیں حکومت کی اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہی ہے . انہوںنے کہاکہ ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے . مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کے لیے نمبرز پورے ہیں . انہوںنے کہاکہ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں،ہم نے ایمپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی . انہوںنے کہاکہ ہم نے ایمپائر سے حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی،اب سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر اعتماد کر رہی ہیںکیونکہ اب اپوزیشن جماعتوں کی ضرورت کامن ہو گئی ہے . انہوکںنے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کی سو فیصد کامیابی کا یقین ہے،حکومتی اتحادیوں سے بھی اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں