ہم پاکستان میں بالکل محفوظ ہیں ۔۔ بھارتی دھمکی کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانیوں کے دل کیسے جیت لیے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان آسٹریلیا کی سیریز سے پہلے ہی خبریں سامنے آنا شروع ہوئی تھیں جس کے مطابق بھارتی انسٹاگرام صارف نے کھلاڑی کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد عالی میڈیا پر بھی خبر سامنے آئی۔لیکن اب ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے پڑوسی ملک میں آگ تو ضرور لگائی ہوگی۔
گزشتہ دنوں ایک پوسٹ آسٹریلوی کھلاڑی اور اہلیہ کو موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، ایک بار پھر بھارت نے خطرناک چال چلنے کی کوشش کی مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی جس کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔ لیکن ساتھ ہی یہ بتایا جا رہا تھا کہ معاملہ انڈر کنٹرول ہے، یہ ویڈیو انڈیپینڈینٹ اردو کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔
اب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے آ گیا ہے۔ اس ویڈیو بیان میں اسٹیو اسمتھ میں کچھ ایسا کہا ہے جس سے بھارتیوں کو ضرور آگ لگی ہوگی۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہمیں سوشل میڈیا کا اندازہ ہے اور جانتے ہیں کہ ان پلیٹ فارمز پر ناخوشگوار واقعات ہو سکتے ہیں۔ سیکیورٹی کے حوالے سے کھلاڑی نے بتایا کہ یہاں پر بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنی سیکیورٹی اور تمام شامل فراد پر مکمل اعتماد ہے، اسٹیو کے اس بیان نے نہ صرف پاکستانیوں کو خوش کیا بلکہ جھومنے پر مجبور کر دیا۔
جبکہ پاکستان سے متعلق اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ ہم پاکستان میں انتہائی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ہماری حفاظت پر ہماری سیکیورٹی اور قابل اعتماد افراد مامور ہوں گے۔ اسٹیو اسمتھ کا یہ بیان نہ صرف عالمی طور پر بلکہ بھارتیوں کے ان زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے جس کا کوئی علاج نہیں ہے۔ کیونکہ بھارتیوں کا زخم حسد ہے جسے نمک تو بالکل ٹھیک نہیں کر سکتا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم ان دنوں اسلام آباد میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز کے سلسلے میں موجود ہے جبکہ ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے، اس دورے کے موقع پر آسٹریلوی کھلاڑی بھی خوب انجوائے کر رہے ہیں اور پُر امید ہیں کہ میچ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے۔