اب ہر پاکستانی کے پاس سمارٹ فون ہو گا، حکومت نے نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، انٹرنیٹ پیکج بھی دیا جائیگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کا ’پاکستان میں ہر ایک کیلئے اسمارٹ فون ‘کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،عوام کو اقساط پر موبائل فون اور ڈیٹا پیکیج بھی دیا جائےگا،امپورٹڈ سمارٹ فونز پر ٹیکس بھی کم کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اسمارٹ فون فار آل منصوبہ پر کام جاری ہے عوام کو اقساط پر موبائل فون اور ڈیٹا پیکیج بھی دیا جائےگا .

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس 2022 میں 4 روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوا . کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں موبائل کنکٹیویٹی کو بڑھانےاورعام آدمی کیلئے کمیونیکیشن ٹیکنالوجی تک رسائی کیلئے حکمت عملی طے کرنا ہے .

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ امپورٹڈ موبال فون پرٹیکسزمیں کمی کی حمایت کرتےہیں باہر سے اپنے استعمال کیلئے لائے گئے موبائل پرٹیکسزپرتحفظات ہیں کوشش ہے کم ازکم ایک ہی فون پر باربار ٹیکسز وصولی کاخاتمہ ہو . انہوں نے کہا کہ پہلی بار موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی بناکرپارلیمنٹ سے منظور کرایا ہے میڈان پاکستان نظریے کے تحت موبائل فون بن رہےہیں اس نظریےکےتحت موبائل ایکسپورٹ بھی کئےجارہےہیں . امین الحق کا کہنا تھا کہ اوورسیزکوووٹ کاحق دینےکی حمایت کرتے ہیں اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے متعلقہ امور پر کام کر رہےہیں اوورسیز انٹرنیٹ کے ذریعےووٹ کاحق استعمال کرسکیں گے .

واضح رہے کہ پاکستان انتہائی کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے . وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 1500 فور جی موبائل فون مقامی طور پر تیار کرکے متحدہ عرب امارات برآمد کیے گئے ، جس کے ساتھ ہی پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ائیرلنک کمیونی کیشن نے 1500 مقامی طور پر تیار کردہ فور جی موبائل فون یو اے ای کو ایکسپورٹ کیے ہیں ،

یہ کمپنی کی چھوٹی سے شروعات ہے لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے . عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا، جس پر ائیر لنک کمیونی کیشن کومبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس میں حصہ لے رہے ہیں . مشیر تجارت رزاق داؤد کاکہنا ہے کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے ، 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں .

. .

متعلقہ خبریں