پشاور (قدرت روزنامہ) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جمعرات کی شام کو سوات ریجن، پشاور اور دیگر علاقوں میں زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں جمعرات کی شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور اور سوات کے کئی علاقوں میں جمعرت کی شب کو محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا .
زلزلے کے باعث لوگوں کو خراب موسم کے باوجود فوری گھروں سے باہر نکل آئے اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی زیر زمین 88 کلومیٹر تھی . یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے . گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت بھی 5 سے زائد تھی . جبکہ جمعرات کی شام کو دوبارہ 5 سے زائد کی شدت کا زلزلہ آنے کے بعد شہری خوف میں مبتلا ہو گئے . تاہم مسلسل دو دن آنے والے زلزلوں کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی .
. .