ایل پی جی غریب کا فیول ہے،ایل پی جی پر لگائے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں‘عرفان کھوکھر

لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ پٹرول پر ٹیکس ختم ایل پی جی پر کیوں نہیں،ایل پی جی غریب کا فیول ہے،ایل پی جی پر لگائے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں،ایشیا کا سب سے بڑاایل پی جی پلانٹ جے جے وی ایل جوکہ ایس ایس جی سی کی ہڈدھرمی اور نا اہلی کی وجہ سے گزشتہ 2 سال سے بند ہے، فوری طور پر چلایا جائے .
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ری فیلنگ، ایل پی جی دوکانوں اورایل پی جی کاروبار کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی جائے اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع کی جائے .

اگر ایل پی جی کی قیمت کم نہ کی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے اور24مارچ2022 کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گیں . حکومت کو 20دن کا الٹی میٹم .

عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا کہ اپریل 2020 میں ایل پی جی کی پیداواری قیمت 37,645روپے فی میٹرک ٹن اور آج مارچ 2022 میں 160,147روپے فی میٹرک ٹن ہے .

سابقہ وزیر اعظم ظفراللہ جمالی نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت اکتوبر 2004سے اپریل 2006تک 17ہزار فی میٹرک ٹن 19ماہ کے لیے منجمد کی تھی . ہماری وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 40ہزار فی میٹرک ٹن 2سال کے لیے منجمد کی جائے . مقامی ایل پی جی گیس تمام مارکیٹنگ کمپنیوں میں پی پی ایل فارمولے کے تحت مساوی تقسیم کی جائے اورایل پی جی گیس صرف اس مارکیٹنگ کمپنی کو دی جائے جو اس میں 50فیصد امپورٹ شامل کر ئے اور اس کے بعد اوگراایل پی جی صارفین کے لیے ایک قیمت نکالے .
اس فارمولے پر عمل کریں گیں تو ایل پی جی کی موجودہ قیمت میں 50فیصد تک کمی واقع ہو گی . ملک میں قدرتی گیس کی قلت کا بحران بہت زیادہ ہے جس کی کمی کو پوراجے جے وی ایل کر سکتا ہے،فوری چلایا جائے . ایس ایس جی سی کی نااہلی سے حکومت کوگزشتہ 2سالوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوا . دسمبر 2013سے جون 2018تک جے جے وی ایل نے 509,296میٹرک ٹن ایل پی جی اور 186,603 میٹرک ٹن این جی ایل پیدا کی جس سے ایس ایس جی سی نے 9.4ارب روپے ایل پی جی کی فروخت اور این جی ایل کی ایکسپورٹ سے کمائے اور اس کے ساتھ ساتھ 268,008,087 ڈالر فارن کرنسی کی بچت ہوئی لیکن ایس ایس جی سی کی ہڈدرمی کی وجہ سے جون 2020سے جے جے وی ایل کی بندش کی وجہ سے سرکاری خزانے کو تقریبا1ارب ڈالر کا نقصان ہوا .

. .

متعلقہ خبریں