سندھ حکومت نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے کل سے گندم کی خریداری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 2200 روپے فن من گندم خریدے گی، پنجاب کو بھی گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنا پڑے گی . انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کردی ہے، پنجاب کو بھی گندم کی فی من قیمت بائیس سو روپے مقرر کرنا پڑے گی .


سندھ میں کل سے گندم کی خریداری شروع کی جائے گی . اس سے قبل 02 مارچ کو وزیر اعلیٰ سندھ نے 1.4 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری شروع کرنے کے لیے 5.6 ارب روپے کے فوری اجراء کی منظوری دی تھی، جس کے لیے تین ڈویڑنوں شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور حیدرآباد میں جہاں ابتدائی فصل کی کٹائی ہو رہی ہے وہاں باردانہ کی تقسیم شروع کردی گئی ہے .

انہوں نے یہ فیصلہ بدھ کو سال 22-2021 کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خوراک نے کہا کہ حکومت نے 2200 روپے فی 40 کلوگرام کی امدادی قیمت پر 1.4 ایم ایم ٹی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ہدف کے مطابق سکھر ڈویڑن سے 341110 میٹرک ٹن، 379230 شہید بینظیر آباد، 380270 لاڑکانہ، 58240 میرپورخاص اور 241150 حیدرآباد سے خریدی جائے گی جہاں 167 خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں .
محکمہ خوراک نے سانگھڑ سے 100000 ٹن، میرپورخاص ڈویڑن سے 58240 ٹن اور حیدرآباد ڈویڑن سے 241150 ٹن گندم کی خریداری کے لیے باردانہ کی تقسیم شروع کردی ہے . سیکریٹری خوراک نے کہا کہ ان کے محکمے کو فوری طور پر 5.6 بلین روپے کی ضرورت ہے تاکہ کاشتکاروں کو ادائیگی کی جا سکے . اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو کو ہدایت کی کہ وہ آج شام تک 5.6 ارب روپے کے اجرائ کے لیے ایڈوائس جاری کریں . انہوں نے سیکریٹری خوراک کو کاشتکاروں کے لیے اے ٹی ایمز بوتھ قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ اپنی فصلوں کی ادائیگی کو اسی وقت اور وہاں کیش کر سکیں .

. .

متعلقہ خبریں