عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی،یہ ڈیل کس نے کرائی؟ تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر کا انکشاف

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رِند نے کہا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیل کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی ہے . ایک انٹرویومیں رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈیل اسلام آبادمیں بیٹھے 3 سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے کرائی .

سردار یار محمد رند نے کہا کہ اگر انہیں تنگ کیا گیا تو وہ اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر سامنے لے آئیں گے . انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو حکومت پیسے کے زور پر لائی گئی، پہلے بلوچستان

کے وسائل اور ساحل بکتے تھے، اب بلوچستان حکومت نیلام کی گئی، میں اس نیلامی کا حصہ نہیں بنا . اسی پروگرام کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی سردار یار محمد رند نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا . سردار یار محمد رند نے بتایا کہ استعفیٰ 2 دن پہلے وزیر اعظم کو بھجوا چکا ہوں . انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے بلوچستان پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان پر کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں