تحریک عدم اعتماد، آصف زر داری اور مولانافضل الرحمن کے درمیان انتہائی اہم ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اْن کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا . جمعرات کو آصف زرداری اہم ملاقات کے لئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات ہوئی .

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں

سے رابطے اور حکومتی اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا . دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کے لیے مختلف آپشن پرغور کیا اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے عزم کا اظہار بھی کیا . واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ممبران کی گنتی مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے . دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں دونوں نے ساتھ ساتھ چلنے پر اتفاق کیا .

. .

متعلقہ خبریں