سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا ریلیف، قرضوں کی ادائیگی موخر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اقتصادی امور ڈویژن اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپینشن اقدام کے تحت معاہدے پر دستخط کئے . اعلامیہ کے مطابق فریم ورک کے تحت 846 ملین امریکی ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے، تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ایس ایف ڈی کے ایشیا کیلئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعود عید آر الشمری موجود تھے،معاہدے کے تحت مئی 2020ء تا دسمبر 2021ء تک کی مدت کا قرضہ آئندہ چھ سال میں ادا کیا جاسکے گا .

اعلامیہ کے مطابق یہ رقم 2022ء سے آئندہ چھ سال میں سالانہ دو

اقساط میں ادا کی جائے گی،پاکستان مجموعی طور پر 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں