وزیراعظم پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ دیکھنے سٹیڈیم جائیں گے

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے . پنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں وزیراعظم آج آتے ہیں یا کل، مگر وہ انشااللہ ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں گے .

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے، بھارت سازشوں کی بجائے پاکستان آکر ہم سے میچ کھیلے .

اس موقع پر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ان فٹ بہت ہے ورنہ ان کے ساتھ میچ ضرور کھیلیں، لانگ اورشارٹ مارچ کرنے والے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آئیں، اپوزیشن کے لیے ٹکٹوں کا بندوست بھی کردیں گے . وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی اور اپوزیشن لانگ مارچ کررہی ہے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بڑا ایونٹ ہورہا ہے، شیخ رشید کو کہا کہ لانگ مارچ کو سٹیڈیم کےاطراف میں بھی نہیں لانا چاہیے ورنہ امیج خراب ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں