تحریک عدم اعتماد،اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الہٰی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں . سپیکر پنجاب اسمبلی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں .

انہوں نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے، پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے . صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے

کچھ نکلے گا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں . پرویز الہٰی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں