روس یوکرین تنازع: کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی

کیف (قدرت روزنامہ)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگ گئی . بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کے بعد اس کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے .


اس حوالے سے ایک بھارتی وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ’کیف سے ایک طالب علم کو گولی لگنے کی اطلاع ملی ہے اور اسے فوری طور پر کیف کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘ .
اُنہوں نے مزید کہا کہ’بھارتی سفارتخانے نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ترجیحی بنیادوں پر سب کو کیف چھوڑ دینا چاہیےکیونکہ جنگ کی صورت میں بندوق کی گولی کسی کے مذہب اور قومیت کو نہیں دیکھتی‘ . خیال رہے کہ اس سے پہلے یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں روسی افواج کے حملے میں ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت ہوچکی ہے .
خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا . میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین اس وقت ہلاک ہوا جب روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا .

. .

متعلقہ خبریں