پنجاب میں بھی نمبرز پورے،اپوزیشن کو وفاق کے بعد پنجاب میں بھی 36 حکومتی ارکان کی حمایت حاصل

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے . نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے .

اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور

حکومتی ناراض ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف نامے لینے شروع کر دئیے گئے ہیں . ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے اس میں حکومتی اتحاد 194 ارکان کی حمایت کے ساتھ موجود ہے اور حکومت 2 آزاد، 4 مسلم لیگ (ن) اور 2 پیپلز پارٹی کے ارکان کی حمایت کا دعوی بھی کرتی ہے . اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ اور حکومتی ناراض ارکان عدم اعتماد کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے . ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے 29 ناراض ارکان کی حمایت اور پیپلز پارٹی نے 7 حکومتی ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے اور اب پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار سمیت 5 آزاد ارکان ہیں، پی ٹی آئی 183، (ق) لیگ 10 اور راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہے، (ن) لیگ کے 165 اورپیپلز پارٹی کے 7 ارکان موجود ہیں . اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مکمل کر لی ہے، قائدین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں