پشاور میں کس نے سازش کی، کس نے اسلحہ دیا،دھماکا کس نے کیا سب جانتا ہوں: شاہ محمود

ٹنڈو محمد خان(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ
آج پشاور میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے . بطور وزیر خارجہ جانتا ہوں اس دہشت گردی کے پیچھے کون ہے .

ٹنڈو محمد خان میں تحریک انصاف کے سندھ مارچ سے خطاب کرتے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پشاور دھماکےکی شدید مذمت کرتاہوں . وزیر خارجہ ہوتےہوئےمیں جانتاہوں یہ شازش کس کی ہے . کچھ لوگ اورقوتیں نہیں چاہتی کےپاکستان ترقی کرے . انہوں نے کہا کہ ان قوتوں سے پاکستان کی معیشت کی ترقی برداشت نہیں ہورہی . میں جانتا ہوں ان دہشتگردوں کو اسلحہ کون فراہم کررہا ہے . ہمارےمخالفین ملک میں بےیقینی پیداکررہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں