پنجاب

ڈرون کیمرے سے زخمی آصفہ بھٹو نے تصویریں شیئر کردیں

خانیوال (قدرت روزنامہ)حکومت کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہونے والی سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے فوری طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اسپتال میں علاج کے دوران لی گئیں تصاویر جاری کیں اور دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، محترمہ زنیرہ اور مسٹر بابر کا ان کی شاندار اور فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔آصفہ بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مجھے فوری مختار شیخ اسپتال ملتان پہنچانے پر مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔
آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا۔

متعلقہ خبریں