مایہ ناز کھلاڑی شین وارن کی انتقال سے کچھ گھنٹے قبل کی گئی ٹوئٹ وائرل

سڈنی(قدرت روزنامہ)دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے انتقال سے 12 گھنٹے قبل راڈنی مارش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا تھا جو وائرل ہوگیا . شین وارن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ راڈنی مارش کی موت کا سن کر افسوس ہوا، وہ ایک لیجنڈ تھے انکی وجہ سے کئی نوجوان بچوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کا عزم کیا .

انہوں لکھا کہ میری جانب سے انکے اہلخانہ کیلئے دلی ہمدردی! . سابق آسٹریلوی کرکٹ اور لیگ اسپن کی یونیورسٹی کہلائے جانے والے شین وارن 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں

708 وکٹیں حاصل کیں . اسی طرح ون ڈے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں